Showing posts with label Religion. Show all posts
Showing posts with label Religion. Show all posts

Sunday, 1 August 2021

سب سے مشکل کام

 اس دنیا کا سب سے مشکل کام کیا ہے؟ 

سب سے مشکل کام روشنی پا کر اُسکو اپنانا ہے

 

اپنے اندر کے اندھیروں کو ختم کر کے تاریکی سے نکلنا سب سے مشکل اور کٹھن کام ہے

 

تمام عمر جھوٹ پر زندہ رہ کر ، اُسکو چھوڑنا سب سے مشکل کام ہے 

سب سے آسان کام؟
اپنے آباء کی تقلید ہے
یہی تو مشرکینِ مکہ نے کیا

 

وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ بیشک صادق ہیں ، راست گو اور ہمیں معلوم ہے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ حرف بہ حرف حق ہے مگر ہم آپکے سچ کو تسلیم کیسے کر لیں 
ہم اس تقلید کا کیا کریں جو ہمارے آباء کی ہے ، ہم اس سب کو رد نہیں کر سکتے ہے

 

یہی سب سے آسان کام ہے
تحقیق نہ کرنا سب سے آسان کام ہے
اپنے جھوٹ کیساتھ زندہ رہنا سب سے آسان کام ہے

 

یہی کام ہم سب کہیں نہ کہیں کیے جا رہے ہیں اور کئی باتوں ، امور پر صرف اس وجہ سے قائم ہیں کہ وہ ہمارے آباء کا طریقہ تھا 

 

یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ غلط ہے
خدا ہم سب کو حق شناس بننے اور حق کو حق جان کر اُسکو تسلیم کرنے اوت ڈٹے رہنے کا حوصلہ اور ہمت دے
آمین


Truth


 

 

Saturday, 24 April 2021

دین احساس کا نام ہے یا مسلمانیت کا؟

‏میں تب بھی افسردہ ہوتا ہوں جب کشمیر میں کسی مسلمان عورت کی بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری ہوتی یے

مجھے تب بھی دکھ ہوا جب دولتِ اسلامیہ کے "مجاہدوں" کے ہاتھوں یزیدی عورتیں حاملہ ہوئیں ، مجھے فلسطین میں یہودیوں کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں محصور مسلمانوں کا بھی درد ہے 

‏مجھے چائنہ کے ہاتھوں ایغور مسلمانوں کے استحصال پر بھی دکھ ہوتا ہے

مجھے ہزارہ قوم کی لاشیں دیکھ کر بھی رونا آتا ہے اور شام میں انسانیت کو پامال ہوتے دیکھ کر بھی رنج ہوتا ہے


مجھے یمن میں سعودی حکومت کے عتاب کا نشانہ بنتے یمنی بچوں کا بھی درد محسوس ہوتا ہے 


‏اور اب میں ہندوستان میں کرونا کی وبا میں مبتلا ہندووں کی کسمپرسی اور اموات دیکھ کر بھی شدید رنجیدہ ہوا


شمشان گھاٹ شاید اتنے کربناک کبھی نہیں دکھے ہوں جتنے اب دِکھے


کیا میری مسلمانیت ہندووں کی ایسی اموات دیکھ کر رنجیدہ ہونے پر قائم رہی ہو گی؟


معلوم نہیں , مگر ‏ہمارا تو حاصلِ زندگی ہی احساس ہے


کئی جید علماء کرونا کے آغاز میں یہ دعا مانگ رہے تھے کہ 

"اے اللہ مشرکین کی طرف اس کا رُخ موڑ دے اور اُن کا بیڑہ غرق فرما"


مگر رب کی "کُن" کو بھی شاید کچھ اور منظور تھا


‏خادم رضوی مرحوم نے تو یہ تک فرمایا کہ چین پر مسلمانوں کے اوپر مظالم کیوجہ سے یہ عزاب ہے اور اِن کا خانہ خراب ہو گا


پھر یہ ہوا کہ یہ وبا اسرائیل کے یہودیوں کا تو کچھ نہیں بگاڑ سکی البتہ یورپی لادینیوں کو تہ و تیغ کر ڈالا


‏اے تمام جہانوں کے پالنے والے رب 

 اے رحمت اللعالمین کے رب 

مجھے معاف فرمانا کہ مجھ سے کسی بھی

 "ذی رُوح" کی تکلیف نہیں دیکھی جاتی ، چاہے وہ حشرات الارض ہو یا اشرف المخلوقات ہو


چاہے وہ تیری عبادت کرنے والا صالح ہو یا 

بھگوان پر چڑھاوے چڑھانے والا کافر ہو


‏اے ربِ ابراہیم رحم فرما

ہم سب پر ، کافر پر پہلے اور مجھ عاصی پر بعد میں

 کیونکہ تُو تو تمام جہانوں کا رب ہے!

یا ربنا ارحم لنا




سب سے مشکل کام

Sunday, 16 September 2018

نبی اور علمِ غیب

(علمِ غیب)
کیا نبی ﷺ کے پاس غیب کا علم ھے یا تھا ؟
اس سوال کا جوب دیکھنے کیلیے پہلے سمجھنا یہ ضروری ھے کہ غیب کیا ھے؟

جنات غیب ہیں ، فرشتے غیب ہیں ، انبیاء جو گزر گئے ، صحیفے اور الہامی کتابیں جو ناِزل ہوئی تمام غیب ہیں ، بالائے قائنات غائب ھے
یہانتک کہ سب سے بڑا غیب و غیبی قوت میرا اللہ ھے‫..

اللہ کے ہونے کی واحد شہادت ، واحد ذریعہ ، میرے عقیدے کی بنیاد محمد ﷺ کی ذاتِ اقدس ھے
وہ ذات جس نے خود غیب کو دیکھا اگر میں اُسکے ہی "علم" پر سوالیہ نشان ڈال دوں تو میرا اپنا ایمان جس بنیاد پر کھڑا ھے وہ بنیاد نیست و نابود ہو جاتی ھے
میں جب تک اپنے علم کو نبی جے علم سے ادنا نہ جانوں میں نبی کو نبی مان ہی نہیں سکتا‫
نبی کو ماننے کا پہلا اسلوب قرینہ یہ ھے کہ
نبی افضل ھے میں ادنا ہوں
نبی مکمل ھے میں ناقص ہوں
وہ نبی ﷺ جو وجودِ کائنات کے معاملوت سے لیکر قیامت تک کے منظر کی نشاندہی کرے اور یہ بھی بتا دے کہ قیامت بپا کہاں ہو گی میدان کونسا ہو گا
اس نبیکے علم اور میرے علم میں کوئی فرق نہیں ؟ 
یہ سوچنا ہی جہالت ھے 
ختم الانبیاء بھی ہو اور علم محدود ہو؟
تمام تخلیقات سے افضل ہو اور علم میں مجھ جیسا ہو؟
محبوب رب العالمين ہو اور فکری علمی طور پر اپنے امتیوں جیسا پو؟
یہ سوچ ہی غافل ھے ، باطل ھے ، جہل ھے! 
خدا اور رسول کے شناسائی کیلئے دین کی سمجھ تو شاید پھر واجبی ھے
جو شے ضروری ھے وہ  اخلاص و محبت کی ھے‫..
جس کی بڑی پیاری منظر کشی اقبال مرحوم نے کی
"ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں"

اللہ ہم سب کے دلوں میں رسول ﷺ کی محبت پیدا کرے نہ کہ یہ سوچ کہ میرا نبی میرے جیسا تھا ، اگر وہ مجھ جیسا تھا تو نبی کیسے تھا؟
اللہ ہم سب کو اپنے غرورِ ذات سے نکل کر نبی ﷺ کو ماننے کی توفیق دے !

#خیال