Saturday 15 May 2021

میرا بچپن مرتا جا رہا پے...

 میں خود ایک تیزگام کا مسافر انجانی منزل کو رواں دواں ہوں

پٹڑی کہاں ختم ہو گی  ، مسافت طے ہونے پر اسٹیشن کا کیا منظر ہو گا کچھ معلوم نہیں.. 


انکل سرگم ، ماسی مصیبتے ، ہیگا کے خالق 

فاروق قیصر صاحب جس تیزگام کے مسافر تھے وہ جانے کتنے سٹیشنوں سے ہوتے ہوئے بالآخر ایک نامعلوم مقام پر رک گئی.. 


یوں میرے بچپن کی ایک اور یاد مٹی کے سپرد ہوئی


جمیل فخری ، معین اختر ، طارق عزیز ، ببو برال ، امان الله اور اب انکل سرگم


!خدا غریق رحمت کرے


 میری عمر کیا ہے ، یہ ادراک نہیں

میرا بچپن مرتا جا رہا ہے 




No comments:

Post a Comment