another brick in the wall.
Bulldozing your Jahalat - Bigots stay away.
Monday, 1 August 2022
Loyalty - A noun widely used but never understood
Tuesday, 14 June 2022
بھڑاس
ہم ایک رد شدہ عہد میں زندہ ہیں
"ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دسترخوان پر حرام خوری کے سوا اور کچھ نہیں کر رہے۔"
Sunday, 26 December 2021
دنیا ، اسباب اور ایمان
(دنیا ، اسباب اور ایمان)
دنیا دار الاسباب ہے ، ربِ کائنات نے ہر ذی روح کیلیے انعام و اکرام اُسکی محنت اور کاوش کے حساب سے دیا ہے
اور دنیاوی نفع ، نقصان یا غلبے کیلیے قوتِ ایمانی کبھی بھی لازم نہیں رہی ، اگر ہوتی تو قیصر و قصرہ ، فرعون کبھی بھی طاقتور نہ ہوتےاور تاریخِ بنی نوع انسان میں صرف رب کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے ہی بادشاہت و طاقت کا منبع ہوتے ایسا بلکل بھی نہیں
جب تک مسلمانوں میں جابر بن حیان ، خوارزمی ، ابنِ سینا ، ابنِ خلدون جیسے تحقیق کرنے والے پیدا ہوتے رہے مسلمان ہر دوڑ میں آگے رہے چاہے وہ سائینسی ہو جغرافیائی ہو یا طب ہو...
تحقیق کی ، تو پھل ملا ، محنت کی تو ثمر پایا بنا کسی تفریقِ ایمان و کفر کے
قرآن کی آیت ہے
وَانْ لّیْس لِلْانسَان اِلَّا مَا سَعٰى
اور یہ کہ انسان کیلئے وہی ہوگا
جس کی اس نے کوشش کیرب نے تمام اصول واضح کر دیے
اور جب مسلمانوں نے تحقیق ، علم کو خیرباد کہہ دیا اور کافر نے علم ، تحقیق ، جدد کو اپنایا نئے علوم کو فروغ دیا تو نتیجہ یہ ہوا کے رب نے مسجد الاقصی بھی آپ کے دشمن کو دے دی...
دیکھیں ، وحی کا سلسہ تمام ہوا ، آسمانے صحیفے آنا بند ہو چکے ، اب آسمان سے زمینی رابطہ بالسان منقطع ہو چکا ، بدر واحد معرکہ تھا جب فرشتوں کی مدد بالواسطہ آئی
اب اس زمین پر بنی نوع انسان کیلیے صرف وہی ہے جس کی وہ تگ و دو کرتا ہے ، رب اپنے قوانین میں ترمیم نہیں کرتا ، پھل اُسی کا ہے جس کی محنت ہے اب وہ پھر ہم جنس پرست Steve jobs ہو یا پھر صیہونی بینجمن نیتن یاہو ہو...جو بیت المقدس پر قابض ہو
پانچ وقت نماز بیشک مومن کی معراج ہے مگر دین کیساتھ دنیا کے اسباب اختیار کرنا بھی اُتنا ہی لازم ہے جتنا رب پر ایمان رکھنا..اگر ایسا نہ ہوتا تو سرورِ کونین کبھی غزوات کیلیے اپنے ساتھیوں سے مدد نہ لیتے بلکہ دعا کرتے اور سب کافر غارت ہو جاتے ہے..
ربِ کائنات لاغر ، کمزور اور جاہل مومن کیساتھ نہیں
بلکہ ربِ کائنات عاقل ، محقق کافر کو پھل سے نوازتا ہےمسلمانوں اب فرشتے مدد کو نہیں اتریں گے
اب صرف اور صرف وہی ہاتھ آئے گا جِس کیلیے محنت کرو گے
Sunday, 1 August 2021
سب سے مشکل کام
اس دنیا کا سب سے مشکل کام کیا ہے؟
سب سے مشکل کام روشنی پا کر اُسکو اپنانا ہے
اپنے اندر کے اندھیروں کو ختم کر کے تاریکی سے نکلنا سب سے مشکل اور کٹھن کام ہے
تمام عمر جھوٹ پر زندہ رہ کر ، اُسکو چھوڑنا سب سے مشکل کام ہے
سب سے آسان کام؟
اپنے آباء کی تقلید ہے
یہی تو مشرکینِ مکہ نے کیا
وہ کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ بیشک صادق ہیں ، راست گو اور ہمیں معلوم ہے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ حرف بہ حرف حق ہے مگر ہم آپکے سچ کو تسلیم کیسے کر لیں
ہم اس تقلید کا کیا کریں جو ہمارے آباء کی ہے ، ہم اس سب کو رد نہیں کر سکتے ہے
یہی سب سے آسان کام ہے
تحقیق نہ کرنا سب سے آسان کام ہے
اپنے جھوٹ کیساتھ زندہ رہنا سب سے آسان کام ہے
یہی کام ہم سب کہیں نہ کہیں کیے جا رہے ہیں اور کئی باتوں ، امور پر صرف اس وجہ سے قائم ہیں کہ وہ ہمارے آباء کا طریقہ تھا
یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ غلط ہے
خدا ہم سب کو حق شناس بننے اور حق کو حق جان کر اُسکو تسلیم کرنے اوت ڈٹے رہنے کا حوصلہ اور ہمت دے
آمین
![]() |
Truth |
Saturday, 15 May 2021
میرا بچپن مرتا جا رہا پے...
میں خود ایک تیزگام کا مسافر انجانی منزل کو رواں دواں ہوں
پٹڑی کہاں ختم ہو گی ، مسافت طے ہونے پر اسٹیشن کا کیا منظر ہو گا کچھ معلوم نہیں..
انکل سرگم ، ماسی مصیبتے ، ہیگا کے خالق
فاروق قیصر صاحب جس تیزگام کے مسافر تھے وہ جانے کتنے سٹیشنوں سے ہوتے ہوئے بالآخر ایک نامعلوم مقام پر رک گئی..
یوں میرے بچپن کی ایک اور یاد مٹی کے سپرد ہوئی
جمیل فخری ، معین اختر ، طارق عزیز ، ببو برال ، امان الله اور اب انکل سرگم
!خدا غریق رحمت کرے
میری عمر کیا ہے ، یہ ادراک نہیں
میرا بچپن مرتا جا رہا ہے