میرے پیارے پاکستانیوں میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپکو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
یہ ماہ انشاءاللہ ایک تاریخی رمضان ہو گا جس کا آغاز میں ہی کپتان نے سٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا نمائندہ لگا دیا ھے
میں پورے وثوق کیساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اس رمضان تبدیلی کے ثمرات طفیلِ نیازی بہ دستِ باجوہ آپ پر ایسے گریں گے جیسے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا جانے پر "لِتّر" پڑتے ہیں
میں پورے وثوق کیساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اس رمضان تبدیلی کے ثمرات طفیلِ نیازی بہ دستِ باجوہ آپ پر ایسے گریں گے جیسے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا جانے پر "لِتّر" پڑتے ہیں
آپ پر تبدیلی کے فیوض و برکات ایسے وارد ہوں گے کہ آپ کی "خاموش چیخیں" نکلیں گی مگر آپ کسی کو زخم دکھانے یا حالتِ زار بتانے کے قابل نہ ہوں گے
! ہر شے کے نرخ بڑھیں گے اگر نہیں بڑھے گی تو وہ آپکی تنخواہ
مگر پاکستانیوں آپنے گھبرانا بالکل نہیں ھے
حالتِ روزہ میں ہونے کے باوجود آپکا دل کرے گا کہ آپ تبدیلی کے موجد اور تبدیلی کے پیروکاروں کو لعن طعن کریں
لیکن اگر آپکا تعلق واوڈا و مراد سعید والے طبقے سے ہو گا تو پھر تو آپ ڈھٹائی و بیحسی اور اندھے اعتقاد کے اُِس درجے پر فائض ہونگے
جہاں آپ کو کپتان کا فاضل مادہ بھی من و سلوی دِکھتا ھے
ایک طبقہ ایسا ھے جو کھپتان کے ڈھلتے بڑھاپے سے اتنا متاثر ھے کہ اُنکو اور کسی شے سے سروکار ہی نہیں اور ہر سوال کا ایک ہی جواب ہوتا ھے کہ ہمارا کپتان کتنا ہینڈسم ھے
ایک طبقہ ایسا بھی ھے ، جو پٹرول کی قیمت بڑھنے ، بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے ، پھل و کھجور کے نرخ میں اضافے ، اناج ، چاول کی ذخیرہ اندوزی اور کپتان کے پیچش کا ذمہ دار بھی نوازشریف کو ٹھہرائے گا
مختصراً اِس رمضان میں تبدیلی کی برکات پاکستانیوں پر ایسے گریں گی کہ سنبھالنا مشکل ہو جائے گا اور چوتھے عشرے تک تبدیلی کے اثرات چہروں پر واضع نمایا ہوں گے..
آخر میں رب سے دعا ہے کہ ہماری ناقص عبادات , دکھاوے کے صدقات اور حسد سے بھری مسکراہٹوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے
No comments:
Post a Comment